پنجاب رینجرز کا ڈی جی خان میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

پنجاب رینجرز کا ڈی جی خان میں آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پنجاب رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر ڈی جی خان میں آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں کارروائی کرتے ہوئے پنجاب رینجرز نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولہ و باردو برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو کہ سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے۔