صبا قمر کی بالی ووڈ فلم’ہندی میڈیم‘ کو فلم فیئر ایوارڈ مل گیا

صبا قمر کی بالی ووڈ فلم’ہندی میڈیم‘ کو فلم فیئر ایوارڈ مل گیا

ممبئی:پاکستان اداکارہ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘2018 ء کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس کی میزبانی کے فرائض بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے انجام دیئے۔تقریب میں ’ہندی میڈیم‘ کو دیا گیا فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ عرفان خان کو بہترین اداکار اور ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔

عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار جبکہ ’تمہاری سلو‘ میں عمدہ پرفارمنس پر ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اْن کا چھٹا فلم فیئر ایوارڈ ہے۔