سانحہ ساہیوال کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سانحہ ساہیوال کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹؤئٹر

لاہور:سانحہ ساہیوال کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے مقامی وکیل میاں آصف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں وزیراعظم عمران خان، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریق بنایا گیا۔درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ساہیوال بائی پاس کے قریب خاندان سے بھری کار پر فائرنگ کی،سی ٹی ڈی نے فائرنگ کر کے ایک معصوم بچی، ایک جوان عورت سمیت چار افراد کو قتل کر دیا۔

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ سی ٹی ٹی اہلکاروں نے شریف فیملی کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیا، ساہیوال واقعہ کی چھان بین ہونی چاہیے لیکن اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہوں اورجے آئی ٹی کی تفتیش سے وہ حقائق سامنے نہیں آئیں گے جبکہ ساہیوال واقعہ کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں ۔