افغان صوبے وردک میں طالبان کا انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پرحملہ ,12افراد ہلاک

افغان صوبے وردک میں طالبان کا انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پرحملہ ,12افراد ہلاک
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کابل:افغان صوبے وردک میں طالبان نے انٹیلی جنس ایجنسی کی بیس پرحملہ کردیا  اور کار بم دھماکے میں 12افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے وردک میں طالبان کی جانب سے خفیہ ادارے کی بیس پر ہلہ بول دیا ۔

افغان حکام نے بتایا کہ فورسزکی جوابی کارروائی میں 3حملہ آورمارے گئے جبکہ ایک حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو بیس کے قریب دھماکے سے اڑایا ۔

میدیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے حملے میں افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔