لاہور:حکومت سے ناراض اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میںمسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اجلاس میں وفاق و صوبائی حکومت میں فیصلہ سازی میں ق لیگ کو اعتماد میں نہ لئے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیراعظم کو وزارتوں میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں سانحہ ساہیوال اور حکومتی موقف پر بھی بات چیت کی گئی اوردورہ قطر سے واپسی پر وزیراعظم سے ق لیگ کے وفد کی ملاقات کی بھی توقع ہے۔