اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں جس میں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی و دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور اس دوران پاکستان اور قطرکے درمیان اہم معاہدے بھی متوقع ہیں ۔
یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت امیر قطر نے دی تھی، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر پٹرولیم غلام سرور بھی ہیں جبکہ ان کے علاوہ مشیر تجارت ، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ساتھ دورے پر جارہے ہیں ۔