ایران کی بلیک باکس سے معلومات حاصل کرنے کیلئے امریکہ اور فرانس کے حکام سے سازو سامان کی درخواست

ایران کی بلیک باکس سے معلومات حاصل کرنے کیلئے امریکہ اور فرانس کے حکام سے سازو سامان کی درخواست

ایران کی سول ایوی ایشن باڈی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تہران میں گر کر تباہ ہونے والے یوکرائنی طیارے کے بلیک باکس سے معلومات حاصل کرنے کیلئے امریکہ اور فرانس کے حکام سے سازو سامان کی درخواست کی ہے تاہم ابھی تک ایران کو کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق 8 جنوری کو میزائل کا نشانہ بننے والے یوکرائنی طیارے میں کینیڈا اور یوکرین سمیت دیگر ممالک کے 176 افراد سوار تھے ، انہوں نے ایران سے کہاہے کہ وہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے بیرون ملک ماہرین کے پاس بھیجیں ۔ایران کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی واضح جواب سامنے نہیں آ سکا ہے۔

یوکرائنی طیارے میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 57 مسافر سوار تھے ، نے کہاہے کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے معاملے میں فرانس سب سے بہترین ہے اور کیونکہ اس کے پاس وہ صلاحیت موجود ہے جو کہ بہت کم ممالک کے پاس ہے ۔ایران کی جانب سے بلیک باکس حوالے کرنے کے معاملے پر ہچکچاہٹ ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو غصہ چڑھا سکتی ہے جن کے مسافر اس طیارے میں سوار تھے ۔ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے طیارہ حادثے پر اپنی دوسری رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی ساختہ بوئنگ 737 میں لگے وائس ریکارڈز کو ڈی کوڈ کرنے کیلئے ان کے پاس متعلقہ ساز و سامان موجود نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو بغدادا یئر پورٹ پر ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا جس پر ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا اور چند دن کے بعد ہی عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کر دی اور دعویٰ کیا کہ حملہ کامیاب رہاہے جس میں 80 افراد مارے گئے ہیں تاہم امریکی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ سب اچھا ہے ۔