زبردست آفر، صرف 877 روپے میں کریں ہوائی جہاز کا سفر

Great offer, travel by plane for only Rs. 877
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت کی نجی ایئر لائنز نے مسافروں کیلئے زبردست آفر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف 900 روپے سے بھی کم میں ٹکٹ حاصل کرکے فضائی سفر کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کیلئے یہ آفر انڈیگو اور سپائس جیٹ ایئر لائنز کی جانب سے دی گئی ہیں۔ دونوں ایئر لائنز کی جانب سے یہ آفر نئے سال کی خوشی میں مسافروں کیلئے پیش کی گئی ہے۔

بھارتی نجی ایئر لائن سپائس جیٹ کی جانب سے ڈومیسٹک مسافروں کیلئے 899 جبکہ انڈیگو نے 877 کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ انڈین مسافروں کیلئے یہ آفر صرف 22 جنوری تک ہی قابل عمل ہوگی۔

ایئر لائنز کی جانب سے مسافروں کو آفر کی گئی ہے کہ اگر وہ 22 جنوری تک اپنی ٹکٹس بک کرا لیتے ہیں تو یہ اپریل 2021ء سے 30 ستمبر 2021ء تک کارآمد ہونگی۔ سال کے ان دنوں میں جو لوگ اکیلے یا اپنی فیملی کے ہمراہ کہیں سفر کا پروگرام بنا رہے تو ان کیلئے یہ آفر شاندار ہے۔