وبائی مرض نے مزید 54 پاکستانیوں کی جان لے لی، مجموعی تعداد 11157 ہوگئی

The epidemic killed 54 more Pakistanis, bringing the total to 11,157
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں پھیلے ہوئے وبائی مرض نے مزید 54 شہریوں کی جان لے لی ہے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے اس وبا میں مبتلا ہو کر وفات پانے والوں کی تعداد 11 ہزار 157 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا میں مزید 3 ہزار 363 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حالیہ اضافے سے عالمی وبا میں مبتلا پاکستانیوں کی تعداد پانچ لاکھ ستائیس ہزار ایک سو چھیالیس ہو چکی ہے۔ ایکٹو مریضوں کی تعداد پینتیس ہزار دو سو ترانوے جبکہ چار لاکھ اسی ہزار چھ سو چھیانوے شہری اس بیماری مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں وبائی کیسز کی تعداد چالیس ہزار چار سو تیس، خیبر پختونخوا میں چونسٹھ ہزار تین سو تہتر، سندھ میں دو لاکھ اڑھتیس ہزار چار سو ستر، پنجاب میں ایک لاکھ اکیاون ہزار چھ سو تین، بلوچستان میں اٹھارہ ہزار چھ سو ستر، آزاد کشمیر میں آٹھ ہزار سات سو چھ اور گلگت بلتستان میں چار ہزار آٹھ سو چورانوے اس وبائی مرض سے متاثر ہیں۔

عالمی وبا سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں چار ہزار پانچ سو ایک، سندھ میں تین ہزار آٹھ سو ترتالیس، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار آٹھ سو گیارہ، اسلام آباد میں چار سو ساٹھ، گلگت بلتستان میں ایک سو دو، بلوچستان میں ایک سو بانوے اور آزاد کشمیر میں دو سو اڑھتالیس شہری موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہری وبائی مرض سے بچاؤ کیلئے خصوصی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، ماسک کا استعمال لازمی اپنائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور دوسروں سے سماجی فاصلہ رکھ کر اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں۔