میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی متوقع تاریخ سامنے آگئی 

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی متوقع تاریخ سامنے آگئی 

کراچی : انٹر بورڈ چئیر میننز کمیٹی کے اجلاس میں سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات سے متعلق تجاویز تیار کرلیں ہیں ۔ 

محکمہ تعلیم سندھ کے  مطابق میٹرک کے امتحانات بیس مئی ، انٹر کے امتحانات دس جون سے ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق 23 جنوری کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کی جائیگی ۔ 

ذرائع کے مطابق ملٹی پل چوائس سوالات یعنی ایم سی کیوز کے بجائے پرانے فارمیٹ پر ہی امتحانات لیے جائیں گے ۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج نوے دن میں تیار کیے جائیں گے ۔ امتحانات کے دوران ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائیگی ۔