ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری روز اپنوں کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی

On the last day, Donald Trump set a date for the reward
کیپشن: فائل فوٹو

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے آخری روز 73 افراد کو صدارتی معافی دے کر اپنوں کو نوازنے کی تاریخ رقم کر دی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کے اختتام سے محض 4 گھنٹے قبل 73 نہایت قریبی ساتھیوں اور رشتہ داروں کو مختلف الزامات میں سزاؤں کو صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے معاف کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سزاؤں میں کمی سے فائدہ اٹھانے والوں میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر اور سینئر مشیر سٹیو بینن بھی شامل ہیں جن پر امریکا اور میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے چندے میں کرپشن کا الزام تھا۔

سٹیو بینن کے علاوہ صدر ٹرمپ نے فارن لابنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ایلیٹ برائڈی کو بھی صدارتی معافی دیدی ہے۔ برائڈی نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے خطیر رقم بطور چندہ دی تھی۔

صدارتی معافی پانے والوں یں مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے سابق میئر ویم کلپیٹرک بھی شامل ہیں جن کو اختیارات کے غلط استعمال، رشوت، بھت خوری اور دھوکہ دہی کے جرم میں 20 برس کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سزا پانے والے معروف گلوکار ڈیان کارٹر جونیئر کی سزا میں بھی کمی کر دی ہے۔ اسی طرح صدارتی معافی پانے والوں میں سب ہی کسی نہ کسی طرح صدر ٹرمپ کے رفقا اور ہمدرد ہیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے سابق مینیجر پال مینافورٹ، مشیر روجر سٹون، قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن اور داماد جیرڈ کشنر کے والد کشنر کو بھی صدارت معافی دے چکے ہیں۔

(بشکریہ روزنامہ نئی بات)