سونے کی قیمت میں چار سو روپے مزید اضافہ

سونے کی قیمت میں چار سو روپے مزید اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں چار سو روپے مزید اضافہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ آج بھی فی تولہ سونے کی قدر میں چار سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 امریکی ڈالر کے بعد 187 ڈالر ہو گئی ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، راولنپڈی حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قیمت میں بھی 342 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 222 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں مسلسل استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے، رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روزکے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں بالترتیب 1300 روپے اور 1114.54 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔