وبا سے تدارک کیلئے چین کی پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین کی ڈوز دینے کی یقین دہانی

وبا سے تدارک کیلئے چین کی پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین کی ڈوز دینے کی یقین دہانی
کیپشن: وبا سے تدارک کیلئے چین کی پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین کی ڈوز دینے کی یقین دہانی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: چین نے عالمی وبا کے تدارک کے لئے اپنے دیرینہ دوست ملک پاکستان کو ویکسین کی پہلی کھیپ مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چین وبا کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مفت دے گا اور چین کی جانب سے یہ اقدام جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس احسن اقدام پر میں نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کو 31 جنوری تک ویکسین کی پانچ لاکھ جبکہ فروری کے آخر تک بھی مزید خوراکیں مل جائیں گی۔ 

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ چین کی جانب سے کورونا ویکیسن کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان کو تحفے میں دی جائیں گی۔

b1f41729359756f7da70d5972284a34d

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے عالمی وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وبا کی روک تھام کے لئے بنائے گئے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وبا کے دوران بہترین انداز میں کام کیا۔