بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی
کیپشن:   بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی سورس:   فائل فوٹو

کراچی:بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ ، آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی۔ شادی کا باضابطہ اعلان بلاوس ہاوس کی جانب سے کیا جائےگا ۔

تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی۔ 

بختاور بھٹو اور محمود چورہدی کا نکاح رواں ماہ کی 29 اور ولیمہ 30 تاریخ کو ہو گا۔ بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات آصف علی زرداری کی بیٹی کی شادی پر بھی حل نہیں ہو سکے اور ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو اور اہلخانہ کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق شادی کے انتظامات کے حوالے سے بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چورہدی گزشتہ روز فلائٹ ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 نومبر کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کراچی میں بلاول ہاوس میں ہوئی تھی جس میں عالمی وبا کی وجہ سے محدود لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔