شادی پربیٹے کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینےکی خبروں پر مریم نواز کا ردِعمل

شادی پربیٹے کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینےکی خبروں پر مریم نواز کا ردِعمل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا جنید صفدر کو شادی پر مہنگی ترین گاڑی دینے کی خبروں پر ردِ عمل آگیا۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جنید صفدر کو مہنگی ترین کار شادی پر تٖحفہ دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو شادی پر 14 کروڑ کی مرسیڈیز کارتحفے میں دی  جو پنجاب میں رجسٹرڈ  ہونے والی مہنگی ترین گاڑی ہے۔تاہم مریم نواز نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

 لیگی نائب صدر  نے اس حوالے سے  ٹوئٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی اِن خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ  جھوٹ پورے سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ہے،  یہ مایوس کن ہے کہ کس طرح  بغیر تصدیق کے مستند اکاؤنٹس جعلی خبروں کو پھیلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح لندن میں گزشتہ سال اگست میں ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں