آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز

آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز


اسلام آباد: ملک کے اکثر علاقوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔


 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔


دوسری جانب خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کی توقع ہے، بلوچستان میں بھی بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔