مولانا فضل الرحمن لانگ مارچ اکیلے نہیں بلاول کے ساتھ مل کر کریں: شیخ رشید 

مولانا فضل الرحمن لانگ مارچ اکیلے نہیں بلاول کے ساتھ مل کر کریں: شیخ رشید 
سورس: File

اسلام آباد: سینیٹ میں حکومت نے اپوزیشن کو مل کر اسلام آباد کی طرف آنے کا مشورہ دیا ہے ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان اکیلے اسلام آباد نہ آئیں بلکہ بلاول کو بھی ساتھ لائیں۔ آپ سب ملکر آئیں گے تو پولیس اور انتظامیہ کی توانائی بھی ضائع نہیں ہوگی۔

سینیٹ میں خطاب کرتے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم کمربستہ ہیں آپ سب ملکر اسلام آباد آئیں۔ خون دینا اور خبر دینا دو مختلف چیزیں ہیں18 تاریخ کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس کا اہلکار شہید ہوا ۔ ٹی ٹی پی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی۔ ٹی ٹی پی کے دو لوگ کہاں  کہاں ٹھہرے اور کھانا کھایا یہ نہیں بتا سکتا۔

وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا گیا کہ گذشتہ تین برس کے دوران خلیج اور دیگر ممالک میں ملازمت کےلیے گیارہ لاکھ انتالیس ہزار سے زائد بیرون ملک جاچکے ہیں۔وزارت سمندرپارپاکستانیز نے بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی۔

قرات العین مری اور دیگر نے کہا کہ نے کہا کہ حکومت کہتی ہے ملک میں کوئی مہنگائی نہیں۔سروے کے مطابق پاکستان میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔

سینٹرفیصل جاویدنے کہا کہ معاشی گروتھ 5.37 فیصد تک پہنچ گئی۔کل کے پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔آج ورلڈ بینک، بلوم برگ، اکانومسٹ کی رپورٹس معاشی بہتری کی تصدیق کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا کے باوجود آج پاکستان کی معیشت کی بہتری عالمی ادارے بھی تسلیم کر تے ہیں ۔سر ے محل اور بیرون ملک اپارٹمنٹس بنائے گئے ۔ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ پر ایف آئی اے کی رپورٹ موجود ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے دارالخلافہ لوکل گورنمنٹ آرڈینس 2021 ایوان میں پیش کیا جبکہ پاکستان نرسنگ کائونسل ایمرجنسی مینجمنٹ آرڈینس بل وفاقی وزیر سینٹر شبلی فراز نے پیش کیا۔