سیالکوٹ میں سری لنکن شہری  کا قتل ، ایک مجرم کو سزا سنادی گئی 

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری  کا قتل ، ایک مجرم کو سزا سنادی گئی 
سورس: File

گوجرانوالہ :  انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ سری لنکن شہری کے قتل اور واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلانے والے مجرموں  میں سے ایک کو سزا سنادی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں ہوئی ۔عدالت نے  عدنان نامی ا یک ملزم جس نے اعتراف جرم کیا تھا اس کو سزا سنادی ہے ۔

عدالت   کی طرف سے عدنان نامی مجرم کو  ایک سال قید، 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔مجرم عدنان نے واقعے  کی ویڈیو یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی تھی۔