دنیا بھر میں کورونا کیسز کی کیا صورتحال ہے ؟انتہائی تشویشنا ک خبر 

World Covid Cases, WHO, Omicron

کیلی فورنیا:دنیا بھر میں کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی ،صرف امریکہ میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6 لاکھ 92 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ،اب تک 2 ہزار 700 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

دنیا بھر میں کورونا کے خطرناک وار جاری ہیں ،امریکہ ،فرانس سمیت پاکستان اور بھارت میں عالمی وبا کی پانچویں لہر میں تیزی آگئی ہے ،فرانس میں 4 لاکھ 25 ہزار  افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی تاہم ، فرانس کے وزیر اعظم کاسٹیکس اور وزیر صحت ویرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ، کوروناکی صورت حال میں بہتری آنا شروع ہو گئی۔

بھارت میں  کورونا کیسز میں کمی  کے باوجود  نئی دہلی میں  ہفتہ وار کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 700 اموات ہوئیں۔

ادھر  اٹلی میں1 لاکھ 88ہزار، اسپین  میں 1 لاکھ 57 ہزار ،،اور، برطانیہ  میں  1 لاکھ 7 ہزار   افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا نے خطرے  کی گھنٹی  بجادی،دن بدن اموات بڑھنے لگیں، ایک روز میں پاکستان میں کورونا کے ریکارڈ کیسز  بھی سامنے آگئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک روز میں مزید 23 مریض کورونا سے لڑتے لڑتے جان گنوابیٹھے،جاں بحق  افراد کی تعداد 29 ہزار65ہو گئی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے 59 ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے  گئے،ملک بھر میں7ہزار678  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  12 اعشاریہ 93 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی  مجموعی تعداد13 لاکھ 53ہزار479 ہو گئی۔جبکہ کورونا سے متاثر ہ  961مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔