کراچی، تیز ہواؤں سے تباہی، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی، تیز ہواؤں سے تباہی، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق
کیپشن: کراچی، تیز ہواؤں سے تباہی، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

کراچی: تیز ہواؤں نے  تباہی مچا دی، دیواریں گرنے سمیت مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

نارتھ ناظم آباد میں دیوار گرنے سے ایک شخص جب کہ گلبائی اور گلشن معمار میں بھی دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب بلدیہ اسپارکو روڈ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جب کہ ناردرن بائی پاس پر تیز ہوا کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اورنگی ٹاون سیکٹر بارہ میں بجلی کا پول گرنے سے ایک شخص جب کہ اورنگی راجہ تنویر کالونی میں دیوار گرنے سے بچہ زخمی ہو گیا ہے۔ تیز ہواؤں سے جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ، بینرز، لائٹس دور جا گریں۔

مصنف کے بارے میں