ماسک پہننے کا ’’رولا‘‘امریکی جہاز آدھے راستے سے ہی واپس موڑ لیا گیا 

Mask in Flight, US London Flight

میامی : مسافر کے ماسک پہننے کے انکار پر امریکی ائیر لائن  کے کیپٹن نےجہاز آدھے راستے میں  ہی  واپس موڑ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ پرواز میامی سے لندن جا رہی تھی  تاہم  مسافر کے ماسک پہننے کے انکار پر   بدمزگی پیدا ہوئی اور معاملہ حل نہ ہونے پر جہاز کو واپس میامی لے جایا گیا،اس جہاز میں 129 مسافر اور 14 عملے کے ارکان تھے ۔

جہاز اترنے کے بعد ماسک نہ پہننے والے مسافر کو بغیر کسی مزید بدمزگی کے نیچے اتار لیا گیا۔ اس مسافر کا نام  ان لوگوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جن کے ہوائی سفر پر پابندی ہے۔