دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں، پی سی بی

 دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں، پی سی بی
کیپشن: دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں، پی سی بی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے دھماکے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹرز لاہور آنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر نے بتایا ہے کہ دھماکے کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی لاہور جانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اوردھماکے کے باوجود وہ لاہور جانے کو تیار ہیں۔ جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہو گا اور عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے۔

اس سے قبل پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا تھا کویڈ کا مسئلہ دنیا بھر میں سر اٹھا رہا ہے ہمیں اب اسی کے ساتھ جینا ہے،پی سی بی پی ایس ایل کے لیئے جتنی تیاریاں کر سکتی تھی کر رہی ہے،کرکٹ پلیئرز اور پروڈکشن ٹیم کا بیک اپ بھی پی سی بی کے پاس موجود ہے،ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق ہوگا پلیئرز کو دوسرے شہر چارٹڈ فلائٹ کے ذریعےپلیئرز ببل میں رہ کر ہی دوسرے شہر پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کویڈ زیادہ پھیلا تو ٹورنامنٹ کو سات روز روک کر دوبارہ شروع کریں گے،کویڈ پروٹوکولز سب پر لاگو ہوں گے کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی،پی ایس ایل میں فینز کی تعداد کم ہونے پر تھوڑی مایوسی ہوئی،فینز کے لیئے اب بھی کچھ سرپرائز موجود ہیں جو پی ایس ایل میں دیکھنے کو ملیں گے۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو رعایت نہیں دی جائیگی ،ہم نے پی سی بی عملے کی مختلف ٹیمیں بنائی ہیں اگر کورونا بڑھ بھی رہا ہے تو ہمارے پاس بیک اپ کھلاڑی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے نیو انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے سے بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں