اومی کرون کے تیزی سے بڑھتے کیسز،وزیر اعظم کا لاک ڈائون سے متعلق اہم اعلان

PM NZ, Lockdown, Omicron, Covid19

عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اس وقت پوری دنیا میں ہر ملک اپنی اپنی حکمت عملی استعمال کر رہا ہے ،کسی ملک میں لاک ڈائون اور کسی ملک میں نت نئی پابندیوں کا دوبارہ سے اطلاق شروع ہو چکا ہے ،ایسے میں نیوز ی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اومی کرون کے کیسز بہت زیادہ بھی ہو گئے تو بھی لاک ڈائون نافذ نہیں کیا جائیگا ۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے عالمی وبا کی نئی قسم اومی کرون سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ہمارے ملک میں اومی کرون کے کیسز اگر بڑھے تو ہم پابندیاں سخت کر دینگے لیکن دیگر ممالک کی طرح لاک ڈائون والا حربہ ہر گزاستعمال نہیں کرینگے ۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا اس وقت ہمارے ملک میں اومی کرون کے کیسز رپورٹ نہیں ہو ئے لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ کیسز ہمارے ملک میں بھی رپورٹ ہونگے انہوں نے کہا جیسے ہی پہلا کیس رپورٹ ہو گا سخت پابندیاں عائد کر دی جائینگے لیکن لاک ڈائون سے ہر صورت میں بچا جائے گا ۔

جیسنڈا آرڈرن نے اومی کرون سے نمٹنے کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا جیسے ہی پہلا کیس رپورٹ ہو گا اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پورا ملک ریڈ الرٹ پر چلا جائے گا کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اومی کرون پہلے تمام ویرنٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ،لیکن ہماری اس نئی حکمت عملی میں کاروبار کھلے رہینگے ،سفر جاری رہے گا البتہ سکولز کے بچوں کو ماسک پہننے کی پابندی اور اجتماعات کو صرف 100 لوگوں تک محفوظ کر دیا جائے گا ۔