برطانیہ میں کورونا سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

برطانیہ میں کورونا سے تنگ عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

لندن :برطانیہ میں کورونا کے  کیسز  کم ہونے پر     27 جنوری سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،ورک فرام ہوم اور بند جگہوں یا عوامی مقامات پر  ماسک لگانا ضروری نہیں ہو گا۔

 برطانیہ میں  کورونا پابندیوں میں نرمی کے اعلان کرتے ہوئے ہاؤس آف کامنز میں  وزیر اعظم بورس جانسن نے  کہا زیادہ تعداد میں  شہری ویکسی نیشن کا بوسٹر شوٹ لگواچکے  ہیں ۔

انہوں نے کہا 27 جنوری سے ریستوران ، تفریحی مقامات   اور  تقریبات  میں داخلے کے لیے  ویکسی نیشن سر ٹیفکیٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔


 جن افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا  صرف ان کو گھر  میں قرنطینہ میں رکھنا ضروری  ہو گا ،دوسری جانب کاروباری اداروں کی طرف سےکورونا پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم کیا گیا۔