نیوزی لینڈ کےنئے وزیراعظم کا نام سامنے آگیا

 نیوزی لینڈ کےنئے وزیراعظم کا نام سامنے آگیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے منصب چھورنے کے بعد نئے وزیراعظم  کا نام سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا  کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر  کی جانب سے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیر کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

لیبر پارٹی کے سینئر رکن کا کہنا  ہے  کہ پارٹی کا اجلاس اتوار کو  طلب کیا گیا ہے ، جس میں وزیراعظم کے لیے کرس ہپکنز کے نام کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی،44 سالہ کرس ہپکنز 14 سال سے زائد پارلیمنٹ  کے رکن رہ چکے ہیں اور انہیں ملک میں سینئر سیاست دان کی حیثیت حاصل ہے ۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا  آئندہ  انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ،جیسنڈا آرڈرن کو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل ہے، وہ 2017 میں 37 سال کی عمر میں وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔