قومی کرکٹر شان مسعود رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

قومی کرکٹر شان مسعود رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج  سے  منسلک ہوگئے۔

قومی ٹیم  کی اپنی  دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ  اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کے موقع  دونوں کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شان اور نیشے کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی سامنے آیا تھا جس پر کرکٹر کے نکاح کی تاریخ درج تھی  ۔ 33 سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگا ۔

قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود نے اپنے ولیمے کی تقریب میں  کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا  ہے۔