کراچی میئر کیلئے ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی میئر کیلئے ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی: میئرشپ کیلئے پیپلزپارٹی نے بھی کوششیں تیز کردیں، پیپلزپارٹی وفد کی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات ، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کے وفد کی مسلم لیگ ن کے صدر شاہ محمد شاہ سے ان کے گھر پر ملاقات ، پیپلزپارٹی کے وفد کی سربراہی سعید غنی نے کی جبکہ پی پی پی کے وفد میں سعید غنی کے ہمراہ نجمی عالم اور وقار مہدی بھی شامل تھے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی پی چاہے کسی کو بھی میئر بنائے ہم ان کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ان کی شاہ محمد شاہ سے بہت ہی اچھے ماحول میں کراچی کے میئر کے حوالے سے بات ہوئی ۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی پی پی سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی جماعت ہے جبکہ جماعت اسلامی دوسری اور پی ٹی آئی تیسری جماعت ہے ۔ جماعت اسلامی کو میئر کے حوالے سے واحد ترجیح سمجھتے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں