چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماءاور چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سے اب بھی رابطے ہیں مگر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کروں گا۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہو سکتاہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018 میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

مصنف کے بارے میں