محمد اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا منصب سنبھال لیا

محمد اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا منصب سنبھال لیا

پشاور: محمد اعظم خان نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصب سنبھال لیا جنہیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات ترجیح ہیں۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ذمہ داری ہے اور صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔ 
اعظم خان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، کوشش کریں گے کہ امن قائم رکھیں جبکہ وفاقی حکومت سے صوبہ کے بقایاجات کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این ایف سی، این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے اور کوشش کریں گے کہ بہتر طرز حکمرانی کو فروغ دیں۔ 

مصنف کے بارے میں