سستے ترین سمارٹ ٹی وی کی فروخت 23 جولائی سے شروع ہوگی

سستے ترین سمارٹ ٹی وی کی فروخت 23 جولائی سے شروع ہوگی

بیجنگ : ٹیکنالوجی کے حوالے سے مشہور چینی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا سستا ترین سمارٹ ٹی وی  متعارف کرا دیا ہے۔ 32 انچ کے می ٹی وی فور اے کو 23 جولائی سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت صرف 163 ڈالرز (لگ بھگ 17 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔یہ اس کمپنی کا سب سے چھوٹا ٹی وی بھی ہے جو کہ اس انتہائی سستے ماڈل کے ذریعے اس مارکیٹ میں جگہ بنانا چاہتا ہے۔پلاسٹک باڈی کے ساتھ اس کا وزن 3.9 کلو گرام ہے اور اسے گھر میں کہیں بھی آسانی سے نصب کیا جاسکتا ہے۔

یہ ٹی وی صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔مگر توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل قریب میں یہ کمپنی اپنے فونز کی طرح اسے بھی پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرے۔