"بگ باس11" ، شرکاء کے ناموں کی فہرست سامنے آگئی

ممبئی:بھارتی ٹی وی کی معروف ترین پیشکش "بگ باس" کو شروع ہوئے لمبا عرصہ ہو گیا ہے اور پہلے دن سے لیکر اب تک اس کی مقبولیت میں کمی نہیں آسکی ۔

سیزن کے اندازمیں شروع ہونے والے  پروگرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ اس کی میزبانی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کر چکی ہیں۔ رواں سال "بگ باس11" شروع ہونے سے پہلے اس میں شمولیت کرنے والوں کی فہرست منظر عام پر آگئی ہے ،تفصیلات کے مطابق "بگ باس11"میں مہمان بننے والے لوگوں کے نام سامنے آ گئے ہیں،تاہم اس میں کو ئی بھی غیر معمولی شخصیت کا حامل نام سامنے نہیں آیا۔شو کی میزبانی اس بار بھی سلما ن خان ہی کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے 11 ویں سیزن کے لیے شرکاءکے نام سامنے آ رہے ہیں ،جن میں ابھیشیک ملک،انری وجانی،انمول سنگھ،انوپریا کپور،فلک ناز،میلکا امینہ،مشتی،موہت ملہوترا،نندیش ساندھو،نتالیہ کے،ننویت کو رڈھلن،پلومی داس،ریا سین اور زویا افروز کے نام شامل ہیں۔

ابھی تک بگ باس کی انتظامیہ نے انہی لوگوں سے رابطہ کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انہی لوگوں میں سے فائنل نام منتخب کئے جائیں گے۔
میزبا نی کے فرائض اس سال بھی بالی وڈ کے ’سلطان‘سلمان خان ہی ادا کریں گے۔شو اس سال ستمبر سے بھارتی چینل ’کلر‘پر دکھایا جائے گا۔.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.