خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا: شیخ رشید

خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا: شیخ رشید

اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ "خفیہ ایجنسیوں نے نواز شریف کو بچانے کیلئے 50 ارب روپیہ نکالا ہے لیکن 500 ارب روپے بھی نکال لیں تو اسے بچا نہیں سکتے"۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جے آئی ٹی ختم ہو چکی ہے لیکن تنقید اب بھی جاری ہے، در حقیقت نواز شریف جے آئی ٹی کی آڑ میں ججز پر غصہ نکال رہے ہیں۔ بھٹو کو بھی اس کے وکیلوں نے مروایا تھا اسی طرح نواز شریف کے وکیلوں نے بھی کیس کا سوا ستیا ناس کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت شاید آج ہی ختم ہو جائے کیونکہ انہوں نے مان لیا ہے کہ وہ دبئی میں مارکیٹنگ منیجر تھے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ مریم اور نواز شریف نا اہل نہ ہوں باقی سارا جہاں نا اہل ہو جائے، میں نہیں سمجھتا کہ یہ بچ پائیں گے کیس میں نا اہلی بھی ہوگی اور سزا بھی ہوگی۔
شیخ رشید نے کہا کروڑوں لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف سے جان چھوٹ جائے، یہ اتنے مقبول ہو چکے ہیں کہ انہیں پتا بھی نہیں ہے کہ ان کا نام کس جگہ پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو خود پہ مان ہے تو ہمیں اپنے اللہ پر بھروسہ ہے ، ہم جئیں گے تو "علیؓ کی طرح اور مریں گے تو حسین ؓکی طرح"۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.