قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

قومی کرکٹ ٹیم رواں سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا۔ قومی ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی۔

اس مختصر دورانیئے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت نومبر، دسمبر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز بھی شیڈول ہے لیکن اس سیریز کے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کر دی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور دورہ 31 جنوری کو ختم ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں