پاکستانی اداکارائیں بالی ووڈ میں جلوے دکھانے کے لیئے تیار

پاکستانی اداکارائیں بالی ووڈ میں جلوے دکھانے کے لیئے تیار

کراچی:پاکستانی اداکاراؤں نے اپنی ذہانت ، علم و دانش اور خوبصورت انداز کے باعث نہ صر ف پاکستانی عوام کا دل جیتا بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنانا م پیدا کیا ۔ بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکاراؤں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کر نے کے لیے کوشاں ہیں ۔

پاکستانی اداکاراؤں میں آمنہ شیخ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے باعث نہ صرف پاکستان کے لئے دو بین الاقوامی ایواڈ جیتے بلکہ اب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں اور جلد ہی وہ  بھارت کی فلم انڈسٹری میں نامور اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔
سجل علی بھی بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں اکشے کمار،شارخ خان اورسلمان خان کے ساتھ کام کر نے کی خواہش مند ہیں۔ حالیہ ریلز ہونے والی فلم"مام"میں سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا اور شاندار کارکردگی دکھائی۔سجل علی کی فلم "مام" ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی۔
امان علی بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کے لیئے تیار ہیں۔

صبا قمر  کوبھارتی فلم ساز پہلی فلم کے بعد دوبارہ کاسٹ  کر نا چاہتے تھے لیکن انہوں نے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔