بجلی کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد:عالمی منڈی میں خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث بجلی پیدا کرنے والا ایندھن مسلسل سستا ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مقامی سطح پر بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے،مگر اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کرنے پر عوامی شنوائی 25 جولائی کو رکھی گئی ہے۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین اور 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگاجس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں صارفین کو پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جون کے مہینے میں بجلی کے یونٹ کی قیمت 6 روپے 83 پیسے وصول کی گئی جبکہ اس کی اصل قیمت 4 روپے 70 پیسے بنتی ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ صارفین کو 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کے حساب سے واپس کیے جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں