ایران پڑوسی ممالک کے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہاہے،سعودی عرب

ایران پڑوسی ممالک کے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہاہے،سعودی عرب

برسلز:سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے کہاہے کہ انتہاپسندی،دہشتگردی کےخلاف جنگ سعودی عرب کی پالیسی ہے،قطر کو دہشتگردی میں معاونت نہ کرنے پر رضامند کرنے کی کوشش کے بعد قطر سے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔


امریکی ٹی وی کے مطابق برسلز میں بیلجیئم کے وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے عادل الجبیرکا کہنا تھا کہ بیلجیئن وزیرخارجہ کےساتھ یورپ سےمضبوط تعلقات سمیت دیگرمعاملات پرمثبت بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں،قطردہشتگردوں سے تعاون بند کرے،انہوں نے کہا کہ ایران دہشتگردوں کی حمایت مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،ایران پڑوسی ممالک کے داخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہاہے۔

دوسری جانب بیلجیئن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کےساتھ علاقائی امورپربات چیت ہوئی،یورپی یونین خلیجی ممالک کے مذاکرات میں مددکیلئے تیارہے،انتہاپسندی ،دہشتگردی کےخلاف سعودی عرب کےساتھ ملکر کام کریں گے۔