پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ، عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

 پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ، عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: ملکی تاریخ کے بڑے کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کی صفوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس بنی گالا میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں کیس کے قانونی نکات پر کپتان کو بریفنگ دی جائے گی اور کیس کے متوقع فیصلے پر بھی بات چیت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت بھی کریں گے کہ کیس جیت گئے تو کیا کرنا ہے اور اگر شکست ہوئی تو پھر تحریک انصاف کیا لائحہ عمل اختیار کرے گی۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی مسلسل پانچویں سماعت ہوئی اور آج فریقن کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد تین رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جس کو بعد میں سُنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں