پاناما کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے وہ جو بھی ہو، سلمان اکرم راجا

پاناما کیس کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے وہ جو بھی ہو، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد: پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت بہت خوبصورتی سے اختتام کو پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز معزز ججز صاحبان کو کچھ غلط فہمی ہوئی جو آج دور کر دی اور فیصلہ عدالت نے کرنا ہے اب جو بھی ہو۔وزیراعظم نواز شریف صاحب کا جو بھی موقف تھا وہ سامنے آگیا اس لیے انہیں نہیں بلایا گیا۔

یاد رہے آج سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی مسلسل پانچویں سماعت ہوئی اور آج فریقین کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد تین رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جس کو بعد میں سُنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں