مشہور امریکی بینڈ "لنکن پارک "کے اہم گلوکار نے خود کشی کر لی

مشہور امریکی بینڈ

لاس اینجلس:امریکہ کے مشہور بینڈ"لنکن پارک "کے اہم گلوکار چیسٹر بیننگٹن نے جمعرات کے روز خود کشی کر لی۔ چیسٹر بینینگٹن کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں سمیت رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کو چونکا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیسٹر بینینگٹن 41سال کے تھے۔ ان کی دو بیویاں اور چھے بچے تھے،اور وہ نشے کے عادی بھی تھے۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ چیسٹر بینینگٹن خودکشی کے وقت گھر پر اکیلے تھے۔ان کے ملازم نے ان کو کمرے میں مردہ حالت میں پایا اور فوراََ پولیس کو اطلاع دی۔
تاہم پولیس ابھی تک خودکشی کی کوئی ٹھوس وجہ معلوم نہیں کرسکی۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق لنکن پارک کی خودکشی ان کے قریبی دوست کریس کی طرح کا کیس ہی  ہے۔ واضح رہے کریس نے پچھلےماہ پنکھے سے لٹک  کرخود کشی کر لی تھی۔ پولیس چیسٹر بیننگٹن  کی خود کشی کی اصل دجہ معلوم کر نے کی  کوشش کر رہی ہے۔