گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب سے 4ارب 51کروڑ 72لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر

گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب سے 4ارب 51کروڑ 72لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر 4ارب 51کروڑ 72لاکھ ڈالر رہیں ۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17ءمیں امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے ایک ارب 92کروڑ 92لاکھ 90ہزار ڈالر پاکستان بھجوائے۔

برطانیہ سے ایک ارب 84کروڑ 66لاکھ 80ہزار ، متحدہ عرب امارات سے 3ارب 46کروڑ 84لاکھ ، دیگر خلیجی ممالک سے ایک ارب 88کروڑ 12لاکھ ، یورپی ممالک سے 37کروڑ 44لاکھ جبکہ دیگر ممالک سے ایک ارب 57کروڑ 90لاکھ ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھجوائیں گئیں ۔

یوں اس عرصہ میں سعودی عرب کی جانب سے ترسیلات زرسب سے زیادہ رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔