اسلام آباد لاک ڈاؤن، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمے ختم

اسلام آباد لاک ڈاؤن، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمے ختم

اسلام آباد: اسلام آباد لاک ڈاؤن کے پس منظر میں تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف کی جانے والی مقدمہ بازی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ عدالت نے تحریک انصاف کے تمام کارکنان کو باعزت بری کر دیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی بریت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔


اس کیس میں علی بخاری ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف مقدمات کی پیروی کی تھی۔ مقدمات کے خاتمے پر علی بخاری ایڈوکیٹ نے بریت پانے والے کارکنان اور تحریک انصاف کی قیادت کو مبارکباد دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں