ترکی نے شام میں امریکی فوجی چوکیوں کا انکشاف کر دیا

ترکی نے شام میں امریکی فوجی چوکیوں کا انکشاف کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ترکی کی طرف سے شام میں امریکی فوجی چوکیوں سے متعلق انکشاف کو ایک پرخطر اقدام قرار دیا ہے۔


پینٹاگون نے کہا ہے کہ ترکی کی ایک سرکاری نیوز ایجنسی انادولو   کی جانب سے شام میں بظاہر  دس امریکی فوجی چوکیوں کے مقامات کے انکشاف نے اس بحران زدہ ملک میں امریکی دستوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اس بیان کے مطابق داعش یا آئی ایس کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد کے دستوں کے بارے میں حساس معلومات کا اس طرح جاری کیا جانا صرف ایک غیر ضروری خطرے  کی وجہ بنا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source