پیپلز پارٹی والے اس میچ کی ٹرافی لینے آگئے ہیں جو انہوں نے کھیلا ہی نہیں ،فواد چوہدری

پیپلز پارٹی والے اس میچ کی ٹرافی لینے آگئے ہیں جو انہوں نے کھیلا ہی نہیں ،فواد چوہدری

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے اس میچ کی ٹرافی لینے آگئے ہیں جو انہوں نے کھیلا ہی نہیں جس پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آپ تو کھلاڑی ہی نہیں تھے جب پاناما کا میچ شروع ہوا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاناما میچ شروع ہوا تو فواد چوہدری بارہویں کھلاڑی تھے جس پر فواد چوہدری نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی بارہواں کھلاڑی ہی ٹیم کو میچ جتواتا ہے۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں