’’عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید کی ستھری کر دی ‘‘

’’عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید کی ستھری کر دی ‘‘

اسلام آباد:پانامہ عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب عدالت نے شیخ رشید کے جواب الجواب کے شروع میں ہی انہیں ٹوک دیا۔


شیخ رشید نے جواب الجواب دینا شروع کیے تو اُنھوں نے کہنا شروع کیا کہ مائی لارڈز میں چھ مرتبہ وفاقی وزیر رہ چکا ہوں جس پر عدالت نے کہا کہ ’’شیخ صاحب آپ یہ بات بہت مرتبہ بتا چکے ہیں اب آگے چلیں‘‘۔

اس کے بعد شیخ رشید نے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ وزیر اعظم نے عربیوں کو بھی چونا لگایا ہے اور اُنھوں نے ایف زیڈ ای کمپنی میں نوکری لینے کے لیے اقامہ لیتے وقت یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستان میں وزیر اعظم لگے ہوئے ہیں۔