ترکی اور یونان میں زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ

ترکی اور یونان میں زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ

انقرہ: گزشتہ رات یونان اور ترکی کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد اب سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے بعد یونانی جزیرے کوس میں مکان کی چھت گرنے سے 2 شہری ہلاک اور 100 سے زائد کے زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سونامی کے خطرے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔یونان اور ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور خدشہ ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
یو ایس جیالوجیکل سروے کی جاری کردہ رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 31 منٹ پر آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 تھی جس کا مرکز بودرم، ترکی سے 10 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر ہی تھی۔
یہ زلزلے کے جھٹکے یونان کے علاوہ ترکی میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک میں ساحلی علاقوں اور جزائر پر رہنے والوں کےلیے سونامی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔