افغانستان میں داعش اور مقامی افراد کے درمیان شدید جھڑپیں، 24جنگجو ہلاک

افغانستان میں داعش اور مقامی افراد کے درمیان شدید جھڑپیں، 24جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان میں داعش اور مقامی افراد کے درمیان شدید جھڑپوں میں داعش کے 24جنگجو  ہلاک ہو گئے۔

افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس‘‘ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش اور مقامی افراد کے درمیان خونریز  جھڑپیں ہوئی ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپیں ضلع کھوگیانی میں ہوئیں۔

صوبائی حکومت کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا   گیا ہے کہ داعش کے 24جنگجو  اس دوران مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ جھڑپیں تانگی، انارخیل اور سلیمان کے علاقوں میں ہوئیں۔طالبان جنگجوؤں نے بھی جھڑپوں میں حصہ لیا اور داعش کے پانچ جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں کم از کم 11افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ 5 فوجی اور2 پولیس اہلکار جنوبی صوبہ قندھار میں اس وقت ہلاک ہوئے، جب طالبان نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔

حکام نے جوابی کارروائی میں بیس طالبان جنگجوں کو ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا ہے تاہم  آزاد  ذرائع سے ان دعووں کی تصدیق نہیں ہو  پائی ہے۔

دوسری جانب 4 مقامی پولیس اہلکار مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں کے دوران حکومتی سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں