سعودی عرب نے اعلی ریاستی سلامتی ادارہ قائم کردیا

سعودی عرب نے اعلی ریاستی سلامتی ادارہ قائم کردیا

ریاض: سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی اسپیشل سیکیورٹی خفیہ ایجنسی اور شہری ہوا بازی کے محکموں کو ضم کر کے ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم کر دیا ہے ۔ اس ادارے کا سربراہ مملکت کا وزیراعظم ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل عبدالعزیز الھویرنی ریاستی سلامتی ادارے کے سربراہ ہوں گے جب کہ وزیر داخلہ سیاسی و سلامتی امور کونسل کے رکن ہوں گے۔ عبداللہ عبدالکریم ادارے کے سربراہ کے معاون خصوصی ہوں گے ۔ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں، سیکیورٹی کے تمام امور کو یہ ادارہ ہی دیکھے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کے کئی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور انہی انتظامات کے نتیجے میں بھی یہ فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔