قطر نے آخر کار عرب ممالک کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

قطر نے آخر کار عرب ممالک کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

دوحہ :قطر نے آخر کار عرب ممالک کے بائیکاٹ کے بعد گھٹنے ٹیکنے کا آغاز کردیا ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ قطر اب انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم، دہشت گردوں کی تعریف اور اس سے متعلق دیگر امور میں تبدیلی کرے گا تفصیلات کے مطابق قطر کی حکومت نے بائیکاٹ کرنے والے ممالک کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر بالواسطہ جواب دیا ہے۔امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں ملک میں انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم، دہشت گردوں کی تعریف اور اس سے متعلق دیگر امور میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

دہشت گردی سے متعلق قانون میں ترامیم کے ضمن میں دہشت گردوں کی تعریف، جرائم، مجرمانہ سرگرمیوں، دہشت گردی میں ملوث اداروں کا تعین، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے اقدامات، دہشت گردی میں ملوث مقامی افراد اور اداروں کی فہرستوں کی از سرنو تدوین، نئے اداروں اور افراد کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا، ان اقدامات کے نتائج اور متاثرہ فریقوں کو اپنے دفاع میں اپیل کا حق جسیے اقدامات شامل ہوں گے