شاہ رخ خان نے شائقین کیلئے اپنا فون نمبر بتا دیا

شاہ رخ خان نے شائقین کیلئے اپنا فون نمبر بتا دیا

ممبئی : فلم فینز کیلئے ہمیشہ سے اپنے سٹارز کے ساتھ بات کرنا ایک خواب رہا ہے لیکن اب شاہ رخ خان نے اپنا فون نمبر بھی شائقین کو بتا دیا ہے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ وہ اگر مصروفیت کی وجہ سے فون نہ اٹھا سکیں تو ان کیلئے پیغام ریکارڈ کروا دیا جائے۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ایک وی لوگر سے انٹرویو میں گوگل پر پوچھے جانے پر چند اہم سوالات کے جواب بتائیے ہیں جو ان کے بارے میں سب سے زیادہ پوچھے جاتے ہیں۔ کنگ خان نے بتایا کہ ان کے جسم پر کوئی ٹیٹو نہیں ہے ٗ ان کے پاس اپنا پرائیویٹ جیٹ بھی نہیں ہے اور وہ جلد ہی جیٹ خریدنے کا پلان بنا رہے ہیں ۔

شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں اپنا گھر ’’منت‘‘ کیسے خریدا۔ انہوں نے بہت سے فلمسازوں سے ایڈوانس حاصل کیا۔ شوز کئے اور کئی سال تک شدید محنت کے بعد وہ اس قابل ہوئے کہ وہ یہ گھر خرید سکیں۔ اب انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کے بچوں کے پاس رہنے کیلئے ایک گھر موجود ہو گا۔

کنگ خان نے اس موقع پر بتایا کہ گوگل پر سب سے اہم سوال یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ میرا نمبر کیا ہے سو میرا نمبر ’’5559960321‘‘ ہے۔ کسی بھی وقت کال کریں اور کال نہ پک کر سکوں تو پیغام ریکارڈ کروا دیں اور میں آپ کو کال بیک کر لوں گا۔