(ن) لیگی رہنماء پیرسید تنویر حسین نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کااعلان کر دیا

(ن) لیگی رہنماء پیرسید تنویر حسین نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کااعلان کر دیا

لاہور: مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیرالدین خاں سے پیر سید تنویر حسین زیدی ایڈووکیٹ صوبائی امیدوارPP188بصیر پور اوکاڑہ نے ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ 

اس موقع پر چوہدری ظہیرالدین خاں نے پاکستان میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے سب ساتھیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں ہم مسلم لیگ (ق)  میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہیں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے پاکستان مسلم لیگ (ق) مزید مضبوط ہوگی۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ق)  پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نےمسلم لیگ (ق) میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر میاں شہزاد طفیل کو پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا ہے ۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔